اشتہار

بھارت کشمیر میں جنگی ہتھیار استعمال کر رہا ہے، سید علی گیلانی

اشتہار

حیرت انگیز

سرینگر : چیئرمین کُل جماعتی حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ کے ذریعے انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزی میں ملوث ہے.

اپنے ایک بیان میں بزرگ حریت پسند کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اپنے انسانیت سوز مظالم کے لیے پوری دنیا میں شہرت رکھتی ہے اور جو فرقہ پرستی کو مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں ، کارکنوں اور عام کشمیریوں کے خلاف ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے.

انہوں نے کہا کہ نام نہاد سیکولر بھارت دراصل ایک فرقہ پرست ریاست ہے جس نے مسئلہ کشمیر کی حساسیت اور نزاکت کو نظرانداز کر کے حالات کو محض امن و امان کا مسئلہ قر ار دیگر ایک سنگین غلطی کر رہا ہے جب کہ یہ سراسر حریت پسندی اور جدوجہد آزادی کی تحریک ہے.

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث بھارت نے 2008 سے لیکر 2016 کی احتجاجی تحریکوں کے دوران ہزاروں نوجوانوں کو جعلی مقامات میں گرفتار کیا اور رہائی کے عوض رشوت طلب کی اور اب پتھراؤ کی پاداش میں گرفتار نوجوانوں کیلئے عام معافی کا اعلان محض ایک دکھاوا ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں