اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سید ظہور احمد آغا کو بلوچستان کا نیاگورنر مقرر کر دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی نے امان اللہ یاسین زئی کا استعفیٰ منظور کر لیا، اور پی ٹی آئی رہنما سید ظہور آغا کی بہ طور گورنر بلوچستان تقرری کر دی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کا استعفیٰ منظور کرلیا
صدر عارف علوی نے سید ظہور احمد آغا کو بلوچستان کا نیا گورنر مقرر کردیا
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 7, 2021
واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں وزیر اعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔
وزیر اعظم نے گورنر بلوچستان کو خط لکھا تھا جس میں ان سے مستعفی ہونے کا کہا گیا تھا، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں نیاگورنر تعینات کرنا چاہتا ہوں، آپ سے درخواست ہےکہ مستعفی ہو جائیں۔
گورنر بلوچستان نے وزیر اعظم کے خط پر استعفیٰ دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئینی طریقے سے معاملہ چلنا چاہیے، صدر کہیں گے تو استعفیٰ دے دوں گا۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 3 اکتوبر 2018 میں محمد خان اچکزئی کے استعفے کے بعد امان اللہ یاسین زئی کو نیا گورنر نامزد کیا تھا۔