تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

عامر لیاقت کی قبر کشائی کے حکم پر طوبیٰ انور کا ردعمل

معروف ٹی وی شخصیت عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کے عدالتی حکم پر ان کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیدہ طوبیٰ انور نے لکھا کہ اگر حکام نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کروانا ہی تھا تو ان کے انتقال کے دن ہی ایسا کرنا بہتر ہوتا۔

سیدہ طوبیٰ انور نے کہا کہ انتقال کو ایک ہفتے سے زائد دن گزر جانے کے بعد قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کرنا لواحقین کے لیے انتہائی تلکیف دہ ہے۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے اللہ کی مرضی پر بھروسہ ہے اور میرا یقین ہے کہ اللہ پاک ہمارے معاملات کا بہترین انتظام کرنے والا ہے۔

کچھ روز قبل معروف اداکارہ اشنا شاہ نے عامر لیاقت کی پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کے عدالتی حکم پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ محروم کو دنیا سے جانے کے بعد آرام کرنے دو، قبر کشائی سے ان کے بچوں کو مزید اذیت پہنچے گی جس سے وہ پہلے ہی گزر چکے ہیں۔

https://twitter.com/ushnashah/status/1538251766625669121?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1538251766625669121%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fushna-shah-reaction-over-court-orders-aamir-liaquat-autopsy%2F

Comments

- Advertisement -