بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سلویسٹر اسٹیلون کی اہلیہ کا شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

معروف ہالی ووڈ اداکار سلویسٹر اسٹیلون کی اہلیہ جنیفر فلاون نے شوہر سے علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جنیفر فلاون نے تینوں بیٹیوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شاید اسٹیلون کے ساتھ معاملات ختم ہونے جارہے ہیں۔‘

انہوں نے اپنی بیٹیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ لڑکیاں میری ترجیح ہیں، اس کے علاوہ کوئی چیز اہمیت نہیں رکھتی اور ہم چار ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔

Sylvester Stallone, Jennifer Flavin Stallone to Divorce – The Hollywood  Reporter

جینیفر فلاون نے انسٹاگرام سے اپنے شوہر سلویسٹر اسٹیلون کو ان فالو بھی کر دیا ہے۔

اس حوالے سے سلویسٹر اسٹیلون کا کہنا تھا کہ میں اپنے خاندان سے بہت محبت کرتا ہوں اور ہم یہ معاملہ دوستانہ اور نجی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جینیفر فلاون نے علیحدگی کیلئے جمعے کے روز فلوریڈا کی پام بیچ کاؤنٹی کی عدالت سے رجوع کیا تھا جہاں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ان کے شوہر اسٹیلون ازدواجی اثاثے چھپا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں مہینے سلویسٹر اسٹیلون نے اپنے بازو پر بنے ہوئے اپنی اہلیہ کے ٹیٹو کے اوپر اپنے کتے کا ٹیٹو بنوایا تھا جس پر شادی کے 25 سال بعد ان کی اہلیہ جینیفر فلاون نے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں