پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

امریکی میئر نے امریکا کا مسلمان صدر دیکھنے کی امید ظاہر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی شہر ہیوسٹن کے میئر نے مستقبل میں مسلمان امریکی صدر آنے کی خواہش ظاہر کردی۔

ان خیالات کا اظہار امریکی شہر ہیوسٹن کے میئر سلوسٹر ٹرنر نے اپنی میزبانی میں منعقد ہونے والے امریکا کے سب بڑے افطار ڈنر میں کیا، جس میں رکن کانگریس ایل گرین، منتخب نمائندوں اور غیر ملکی سفارت کاروں سمیت دو ہزار افراد شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں مسلمانوں کی بڑی تعداد آباد ہے جو امریکی معاشرے کا کلیدی حصّہ ہیں۔

‎فطار ڈنر کے موقع پر رکن کانگریس ایل گرین نے افطار کی انتظامی کمیٹی کو تعریفی شیلڈ پیش کی، اس موقع پر انہوں نے امریکی مسلمانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں