تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سائنو فارم، سائنو ویک ویکسین لگوانے والوں سے متعلق سعودی عرب کا نیا ہدایت نامہ

ریاض سعودی وزارت صحت نے سعودی عرب آنے والے غیرملکی شہریوں کیلئے سائنوفارم یا سائنو ویک کی بوسٹر ڈوز ناقابل قبول قرار دے دی۔

سعودی عرب کی وزارت صحت نے ویکسین کی بوسٹر ڈوز سے متعلق وضاحت ایک صارف کے سوال کرنے پر پیش کی، صارف نے وزارت صحت سے سوال کیا تھا کہ کیا ’پاکستان میں سائنو ویک کی دوخوراکیں اور تیسری بوسٹر ڈوز لگوائی ہے کیا سعودی عرب آسکتے ہیں؟

سوال پر سعودی وزارت صحت نے کہا کہ مملکت میں صرف چار منظور شدہ ویکسینز لگائی جاتی ہیں جن میں فائزر بائیو این ٹیک، اسٹرازئینکا، جانس اینڈ جانس اور موڈرنا ہے۔

اگر کسی غیر ملکی سائنوفارم یا سائنو ویک لگائی ہوئی ہے اور وہ سعودی عرب آنا چاہتا ہو تو اسے بوسٹر ڈوز فائزر بائیو این ٹیک، اسٹرازئینکا، جانس اینڈ جانس اور موڈرنا بطور بوسٹر ڈوز لگانی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -