اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سائرہ یوسف اور عدنان انصاری کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف اور عدنان انصاری کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ سائرہ یوسف اور عدنان انصاری کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں سائرہ کی فلٹر ایپلی کیشن استعمال کرتے ہوئے مونچھ لگائی گئی ہے۔

عدنان انصاری نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’مونچھ نہیں تے کچھ نہیں۔‘ سائرہ یوسف نے جواب دیتے ہوئے پوچھا کہ ’آپ کا کیا خیال ہے بھائی۔‘

وائرل ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں مشہور پنجابی گانے بھی چل رہا ہے۔

اداکارہ کی ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں، واضح رہے کہ سائرہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی اور بیٹی نورے شہروز کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔

 سائرہ یوسف نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں ’ایل سی آرزو ڈینئل‘ کا کردار نبھایا تھا۔ ڈرامے میں سائرہ کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں