The news is by your side.

سائرہ یوسف نے دادی کی نصیحت پر عمل کیوں نہیں کیا؟

معروف ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف نے ایک انٹرویو میں اپنی دادی کی جانب سے کی جانے والی نصیحت سے متعلق بتادیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سائرہ یوسف کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ خوبصورتی کے حوالے سے آپ کو کوئی نصیحت دی گئی؟

اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میری دادی کہتی تھیں کہ چائے مت پیو سانولی ہوجاؤ گی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہوتا میں بہت چائے پتی ہوں اور میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی چیز رنگت پر اثر ڈالتی ہے۔‘

واضح رہے کہ سائرہ یوسف سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی اور بیٹی نورے کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل بھی سائرہ کی بیٹی کے ساتھ ڈرامے کے سیٹ پر کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ اداکار شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے بعد علیحدگی اختیار کرلی ان کی ایک بیٹی نورے شہروز ہیں جبکہ شہروز نے ماڈل صدف کنول سے شادی کی اور حال ہی میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں