معروف اداکارہ سائرہ یوسف کی حالیہ تصویر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
سائرہ یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی، تصویر میں سائرہ سلور پینٹ کے ساتھ گلابی شرٹ اور کوٹ میں ملبوس ہیں۔
View this post on Instagram
- Advertisement -
سائرہ یوسف کو انسٹاگرام پر 1.9 ملین مداح فولو کررہے ہیں، وہ مغربی لباس میں اپنے خوبصورت انداز سے مداحوں کو حیران کرتی رہتی ہیں۔
اس سے قبل بھی سائرہ یوسف نے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ سفید شرٹ اور ڈینم جینز میں ملبوس تھیں۔
View this post on Instagram
مداحوں نے ان کی تصویر کو بے حد پسند کیا اور اس پر بے شمار تعریفی تبصرے کیے۔
سنہ 2019 میں شوہر شہروز سبزواری سے علیحدگی کے بعد وہ اپنی بیٹی کی پرورش بھی کر رہی ہیں جبکہ سبزواری خاندان سے بھی ان کے اچھے تعلقات قائم ہیں۔