کراچی: پاکستان کے معروف اداکار شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ سائرہ یوسف نے فوٹر اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اداکارہ کی نئی تصاویر پنک اور وائٹ کلر میں ملبوس ویسٹرن ڈریس میں ہیں۔
اداکارہ سائرہ یوسف کی شیئر کردہ پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گھر کے چھت پر موجود ہیں اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی انہوں نے چند تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔