بدھ, جون 25, 2025
اشتہار

سائرہ یوسف کی ڈرامہ سیٹ پر بیٹی کیساتھ کھیلنے کی تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف کی ڈرامہ سیٹ پر اپنی بیٹی کے ساتھ کھیلنے کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سائرہ یوسف ڈرامہ ”صنف آہن“ کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران اپنی بیٹی نورے کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔

تصویر میں اداکارہ کبریٰ خان اور رمشا خان کو خوش گپیوں میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ApniISP.Com (@apniisp)

سائرہ یوسف اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیے جانے والے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ”صنف آہن“ میں ”آرزو“ کا کردار نبھا رہی ہیں۔ ڈرامے کی کہانی عام گھرانوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جو بعد ازاں فوجی افسر بنتی ہیں۔

ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے اور اسے ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ سعید ثنا شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈرامے کو بنانے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی تعاون کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں