پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف کی سُپر اسٹور میں چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
سائرہ یوسف کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھا جاسکتا کہ وہ سُپر اسٹور میں داخل ہونے کے بعد تیزی سے چاکلیٹس کے ایک ریک کی جانب بڑھ رہی ہیں۔
اداکارہ جب چاکلیٹس کے ریک کے نزدیک پہنچ جاتی ہیں تو یہ تسلی کرتی ہیں کہ کوئی اُنہیں دیکھ تو نہیں رہا، جب اُنہیں یہ تسلی ہو جاتی ہے کہ اُنہیں کوئی نہیں دیکھ رہا ہے تو وہ جلدی سے ہوڈی سے اپنا چہرہ چھپا لیتی ہیں اور چاکلیٹ کے کچھ ڈبے اُٹھا کر وہاں سے رفو چکر ہوجاتی ہیں.
سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی یہ وائرل ویڈیو دیکھنے کے بعد حیرت اور تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں، جبکہ کمنٹس سیکشن میں مختلف قسم کے تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔
بعض صارفین کے مطابق یہ ویڈیو یقیناً کسی اشتہار کے لیے فلمائی گئی ہے، کیونکہ سائرہ یوسف حقیقت میں کبھی اس طرح سے کوئی چیز نہیں چرا سکتیں۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر شیام بینیگل چل بسے
کچھ صارفین نے تو یہ ویڈیو دیکھ کر سائرہ یوسف کو ’کیوٹ چورنی‘ قرار دیا ہے، جبکہ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو اے آئی کے ذریعے بنائی گئی ہے۔