جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

کیا سائرہ یوسف دوسری شادی کر رہی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

 پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے دوسری شادی کرنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔

سائرہ یوسف ایک قابل ذکر پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جو اپنی شاندار اداکاری اور اپنی گلیمرس شخصیت کی وجہ سے پسند کی جاتی ہیں۔ سائرہ یوسف کے قابل ذکر ٹیلی ویژن ڈراموں میں صنف آہن اور دیگر شامل ہیں۔

حال ہی میں سائرہ یوسف نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے طلاق کے بعد خواتین پر دوسری شادی کرنے کے دباؤ سے متعلق گفتگو کی۔

سائرہ یوسف کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں اب وقت بدل گیا ہے اور طلاق کی شرح بھی بڑھ گئی ہے، لہٰذا اب والدین اس حقیقت کو سمجھ چکے ہیں کہ کسی کے لیے رشتہ ختم کرنا اور فوری طور پر نئی زندگی شروع کرنا آسان نہیں ہوتا، اور میرے والدین بھی میری دوسری شادی کے معاملے میں زبردستی نہیں کرتے۔

اداکارہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ معاشرے کی طرف سے خواتین پر دوسری شادی کرنے کا دباؤ اب بھی اس لیے ڈالا جاتا ہے کیونکہ کسی بھی انسان کے لیے زندگی اکیلے گزارنا آسان نہیں ہے اور ہمارے معاشرے میں عورت کی زندگی میں مرد کی موجودگی کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے۔

سائرہ یوسف نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کا خود مختار ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ میں نے خود مختار ہونے کی وجہ سے ہی اپنی زندگی کے بہت سے فیصلے کیے ہیں۔

’’ لیکن اگر کسی لڑکی کا خاندان بہت مضبوط ہے اور ہر طرح کے حالات میں اس کا ساتھ دینے کے لیے تیار رہتا ہے تو پھر کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ لڑکی کو والد کا ساتھ میسر ہوتا ہے لیکن ہر لڑکی کا خاندان مضبوط نہیں ہوتا، اس لیے لڑکیوں کا خود مختار ہونا بہت ضروری ہے‘‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے خیال میں بچوں کو ساتھ لے کر بھی نئی زندگی شروع کی جا سکتی ہے اور یہی سب سے زیادہ بہتر ہے اور شادی کرنے کا فیصلہ تب کرنا چاہیے جب انسان خود مختار ہو۔

اداکارہ سائرہ یوسف کا کہنا تھا کہ میں فی الحال اپنی زندگی میں بہت خوش ہوں اس لیے میں نے ابھی دوسری شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syra Yousuf (@syrayousuf)

سائرہ یوسف نے اپنے جیون ساتھی میں خوبیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا’میرے لیے یہ واقعی اہم ہے کہ ایک مرد خدا سے ڈرے، یہی میں ایک پارٹنر میں تلاش کرتی ہوں‘۔

یاد رہے کہ سائرہ یوسف نے 21 اکتوبر 2012 کو اداکار اور ماڈل شہروز سبزواری سے شادی کی، شادی کے بعد 2014 میں ان کی بیٹی نورے شہروز پیدا ہوئیں، تاہم کچھ عرصے بعد ان کی شادی میں اختلافات پیدا ہوئے اور مارچ 2020 میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں