جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

سائرہ یوسف کا اپنی اور صدف کی بیٹی کے تعلق پر حیران کن ردِ عمل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز کی نامور اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی بیٹی نوریح اور شہروز صدف کی بیٹی زہرا کے تعلق کے حوالے سے مداحوں کا دل موہ لینے والی باتیں کی ہیں۔

حال ہی میں ویب شو میں سائرہ یوسف نے اداکار شہروز سبزواری کی دونوں بیٹیوں، 8 سالہ نوریح اور نوزائیدہ بچی زہرا کے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نوریح اپنی سوتیلی بہن کو دیکھ کر بہت خوش ہے۔

انھوں نے کہا کہ جب زہرا کی پیدائش ہوئی تو نوریح بے حد خوش تھی، اس کے دوستوں کے بہن بھائی ہیں، سارے کزنز کے بھی بہن بھائی ہیں، لیکن صرف وہ ہی اکیلی تھی۔

- Advertisement -

سائرہ یوسف نے کہا کہ اب جب زہرا اس دنیا میں آئی تو نوریح کی خوشی کا ٹھکانا نہیں ہے، مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ اب وہ خود کو تنہا محسوس نہیں کرتی۔

شو کے میزبان نے جب سائرہ یوسف کو سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو دکھائی، تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچے بہت معصوم اور سادہ ہوتے ہیں ہمیں ان کے ذہن کو گندا نہیں کرنا چاہیے۔

اداکار شہروز سبزواری اور ان کی دوسری اہلیہ صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش رواں برس اگست میں ہوئی تھی، جس کے بعد کئی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنیں، جس میں سائرہ اور شہروز کی بیٹی نوریح اپنی سوتیلی بہن زہرا کے ساتھ کھیل رہی ہے۔

واضح رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی اکتوبر 2012 میں شادی ہوئی تھی اور فروری 2020 میں دونوں کی طلاق ہو گئی تھی، سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی نوریح ہے، اس کے بعد مئی 2020 میں شہروز نے ماڈل صدف کنول سے شادی کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں