شام: کار بم دھماکے کے نتیجے میں چھ کرد فوجیوں سمیت چھبیس افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شام کے مشرقی شہر ہساکا میں دو کار بم دھماکے ہوئے، جس میں کرد فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا، پہلا دھماکہ کردوں کے زیرِ تسلط علاقے کشمان میں ہوا، جس میں کرد فوجی دھماکے کا شکار ہوئے جبکہ دوسرا دھماکے میں شامی فوج کے ہیڈکوارٹر کو ہدف بنایا گیا۔
دو ماہ قبل شدت پسند تنظیم داعش نے شامی سیکیورٹی فورسز کو پیچھے دھکیلتے ہوئے علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔