منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ترکیہ کے ہمسایہ ملک شام میں زلزلے سے ہر سو تباہی کے مناظر ، 230 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

شام : ترکیہ کے ہمسایہ شام میں بھی زلزلے سے ہر سو تباہی کے مناظر ہے ، اب 230 اموات ہوچکی ہے اور600 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ کا ہمسایہ شام بھی سات اعشاریہ آٹھ زلزلے سے لرز اٹھا، جہاں اب تک 230اموات کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ 600 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

شام میں دارالحکومت دمشق سمیت چار شہر شدید متاثر ہوئے، الیپواور التاخیہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہروں میں شامل ہیں۔

صوبے ملایاٹا میں ایک سو چالیس عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے معجزآنہ طور پر ایک بچے کو زندہ بچا لیا ہے۔

دارلحکومت دمشق میں سیدہ زینب کے مزار میں لگے فانوس جھولتے رہے جبکہ حلب شہر میں متعدد عمارتیں گر گئی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق شام کے شہر دمشق، لبنان کے شہر بیروت اور طرابلس میں زلزلے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر عمارتوں سے دور کھلے مقامات کی جانب پہنچ گئے۔

شام میں شدید سرد موسم اور برفباری کے باعث امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، زلزلہ جارجیا، لبنان، یونان اور مصرمیں بھی محسوس کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں