شامی حکومت نے خواتین کےلیے ساحل پر برقینی پہننے کا حکم دے دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی حکومت نے عوامی ساحلوں پر خواتین کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری کر دیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق خواتین کو پورا جسم ڈھانپنے والا لباس پہننا ہو گا اور عوامی مقامات پر مغربی طرز کے لباس پر پابندی ہو گی۔
البتہ نجی ہوٹلز اور کلبز میں اجازت ہو گی۔
خواتین کو ساحل اور دیگر علاقوں کے درمیان سفر کے دوران ڈھیلا لباس پہننےکی ہدایت کی گئی ہے۔
مردوں پر ہوٹل لابی یا ریسٹورنٹس میں نیم برہنہ جسم کے ساتھ آنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ فور یا فائیو اسٹار ہوٹلز اور نجی کلبز میں مغربی لباس کی مشروط اجازت ہو گی۔
وزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں عوامی مفاد میں عائد کی گئی ہیں۔ شام کے عبوری آئین میں شریعت کے کردار پر سخت مؤقف اختیار کیا گیا ہے اور اسلام پسند مذہبی رہنما صدر احمد الشرع نے ان حکامات پر دستخط کیے ہیں۔