شام میں حکومتی افواج اور حکومت مخالف مسلح گروہوں کے درمیان ہونے والی لڑائی حلب شہر کے مضافات کے ایک کلومیٹر کے اندر تک پہنچ گئی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ جھڑپیں سب سے پہلے گزشتہ صبح صوبہ حلب کے مغربی دیہی علاقوں میں شروع ہوئیں اور دن بھر جاری رہیں۔
مسلح گروہوں نے شام کے شہر حلب اور ادلب صوبوں میں کل 24 مزید دیہات اور مقامات پر قبضہ کر لیا ہے، حلب کے مغرب میں 32 دیہات اور مقامات پر بھی قابض ہوچکے ہیں۔
حکومت مخالف گروہوں نے حلب شہر کے مضافات میں پہنچ کر تقریبا 400 مربع کلومیٹر کے علاقے پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ حلب نیراب عسکری ہوائی اڈے پر بھی ڈرونز سے حملہ کیا گیا اور ایک ہیلی کاپٹر کو تباہ کردیا۔
شدید جھڑپوں کے باعث حکومتی دستوں نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ہتھیاروں سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا۔
مسلح گروہوں نے اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں حکومت سے تعلق رکھنے والے بھاری ہتھیار، گودام اور فوجی گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ ان جھڑپوں میں حکومت کے فوجیوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک اور درجنوں کو قیدی بنا لیا گیا۔
برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ
حکومتی افواج اور حکومت مخالف مسلح گروہوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کے باعث نقل مکانی کرنے والے تقریبا 10 ہزار شہریوں نے ادلب کے دیہی علاقوں میں پناہ لی ہوئی ہے۔