تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

شام میں باغیوں نے روسی جنگی طیارہ مارگرایا

ادلب: شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں باغیوں نے سخوئی 25 روسی جنگی طیارے کو مارگرایا، طیارہ تباہ ہونے سے پہلے پائلٹ اس سے نکلنے میں کامیاب رہا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی مبصر تنظیم برائے انسانی حقوق کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ باغیوں نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے روسی جنگی طیارے کو نشانہ بنایا۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگی طیارہ تباہ ہونے سے پہلے پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

وزارت دفاع نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پائلٹ جب زمین پرپہنچا تو اس کی باغیوں سے جھڑپ ہوئی اور وہ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

روسی جنگی طیارے سخوئی 25 کو ادلب کے علاقے مسران میں جاری سیکیورٹی فورسز کی زمینی کارروائیوں میں فضائی مدد فراہم کررہا تھا جب اسے نشانہ بنایا گیا۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جہاز کے پائلٹ کے پاس واقعے کی رپورٹ دینے کے لیے وقت تھا کہ وہ اس علاقے میں اترا ہے جو باغیوں کے قبضے میں ہے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ کی لاش کو واپس لینے کی ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ روس کی شام میں کارروائیوں کے دوران 45 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -