اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

شام میں جنگجوؤں نے حماۃ شہر کو بھی گھیر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

دمشق: شام کے مسلح دھڑوں نے کہا ہے کہ ان کے جنگجو حماۃ شہر کے مغربی اور مشرقی مضافات میں پہنچ گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں جنگجوؤں نے حماۃ شہر کو تین اطراف سے گھیر لیا ہے، مسلح دھڑوں نے ایک بیان میں کہا کہ شہر حماۃ ان کا اگلا ہدف ہے۔ مسلح دھڑوں نے حماۃ شہر کے مضافات میں السماقیات، کفر راع، معرشحور، معردس اور فورسز کا ہیڈ کوارٹر سمجھے جانے والے بکتر بند اسکول پر قبضہ کر لیا ہے۔

شامی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حماۃ گورنری میں ایک جوابی حملے میں مسلح دھڑوں کو باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے، سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ ھیئہ تحریر الشام اور اس کے اتحادی دھڑے شامی فوج کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد حماۃ شہر کے قریب کوہ زین العابدین کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے۔

- Advertisement -

شامی فوج کے بیان کے مطابق اس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کے بعد فضائی حملوں کے ساتھ جوابی کارروائی میں مسلح دھڑوں کو حماۃ شہر سے 10 کلومیٹر دور تک ہٹنے پر مجبور کیا، نیز، شامی فوج شمالی حماۃ کے دیہی علاقوں میں مسلح دھڑوں کے ٹھکانوں پر مسلسل حملے کر رہی ہے۔

شام پر فوجی کنٹرول، 5 اہم کھلاڑی کون سے ہیں؟

شامی ریڈیو اور ٹی وی کے مطابق روسی فضائیہ کی مدد سے شامی فضائیہ کے حملوں میں اس ہفتے شام میں 1,600 سے زیادہ جنگجو ہلاک ہوئے ہیں، بدھ کے روز حماۃ میں کم از کم 300 عسکریت پسند مارے گئے، مسلح دھڑوں کے ٹھکانوں اور ان کی نقل و حرکت کے مقامات کو نشانہ بنانے کی وجہ سے کئی مقامات پر مسلح دھڑوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شام میں مسلح دھڑوں کے حملوں کے آٹھویں روز تک اموات کی تعداد بڑھ کر 704 ہو گئی ہے، مرنے والوں میں 110 عام شہری، ’’ھیئہ تحریر الشام‘‘ اور اس کے اتحادی دھڑوں کے 361 عسکریت پسند، حکومتی فورسز کے 233 ارکان اور ان کے وفادار جنگجو شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں