کینبرا: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے پاکستان کو7وکٹ سےشکست دے دی ،آسٹریلیا کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 151 رنز کا ہدف دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 151 رنز کا ہدف دے دیا، کپتان بابر اعظم 50 اور افتخار احمد62رنز بنا کر نمایاں رہے۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے پاکستان کے ایک سو اکیاون رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کی ، آسٹریلوی ٹیم ابتدائی خسارے کے بعد سنبھل گئی، ڈینجر مین ڈیوڈ وارنر بیس اور کپتان ارون فنچ سترہ رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ اسمتھ کی ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا۔
بین ڈرموٹ اکیس رنز بناکرعماد وسیم کا شکار بنے، محمد عامرمحمد عرفان اور عماد یوسف نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا لیکن پاکستانی بولرزاسٹیون اسمتھ کے آگے بے بس نظر آئے ، اسٹیون اسمتھ نے80رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
جس کے بعد آسٹریلیا نے پاکستان کو7وکٹ سےشکست دے دی، آسٹریلیا کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔
خیال رہے پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش سے بے نتیجہ ہونے کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کا دوسرے معرکے میں پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اس سے قبل کینبرا میں کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا گیا، یہاں نو ون ڈے میں سات پہلے بیٹنگ والے جیتے، اسی کے پیش نظر کپتان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلوے کپتان ایرون فنچ کا کہناتھا کہ آسٹریلوی ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ٹاس جیتنے پر پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔
پاکستان کو سیریز میں پہلی پوزیشن بچانے کا چیلنج ہے، ٹی20سیریز میں کلین سوئپ آسٹریلیا کو نمبرون بنا دے گا۔
بارش کے باعث پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بلانتیجہ ختم
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا، قومی ٹیم کی بیٹنگ بولنگ دونوں ناکام رہی تھی۔
کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ میچ جیتنا پاکستان کے لیے اہم ہوگا، قومی ٹیم پر پچھلے میچ کی کارکردگی کا بھی ملبہ ہے، شائقین کرکٹ بیٹنگ سے سخت مایوس ہیں۔