بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

رمیز راجا نے پاکستان کو بھارت سے جیتنے کیلیے اہم ٹپ دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق مایہ ناز پاکستانی اوپنر اور کپتان رمیز راجا نے قومی ٹیم کو آج بھارت کے خلاف میچ میں فتح کے لیے اہم ٹپ دے دی ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ اس بڑے مقابلے پر دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجا نے قومی ٹیم کو روایتی حریف کے خلاف جیت کے لیے اہم ٹپ دی ہے۔

رمیز راجا نے کہا کہ رمیز راجا نے کہا کہ اگر آج پاکستان دونوں اوپنرز کی وکٹیں جلد لے لیتا ہے تو پھر پاکستان کے لیے میچ جیتنے میں بہت آسانی ہو جائے گی کیونکہ ان دونوں بیٹر کے علاوہ ان کے پاس پرفیکٹ پچز کے آل راؤنڈرز اور مڈل آرڈز کی بھرمار ہے جب کہ نیویارک کی پچ ایسی ہے جس کے بارے میں تجزیہ نہیں ہوسکتا صرف دعا ہی کی جا سکتی ہے۔

سابق کپتان نے یہ بھی کہا بہرحال پچ کیسی بھی ہو گیند اچھی یا بری پڑنی ہے اور میدان میں اسٹریٹجی کپتان نے ہی بنانی ہے۔ اس لیے لازمی ہے کہ جہاں موقع ملے وہاں اٹیک کریں اپنا ٹمپرامنٹ مضبوط رکھیں اور فوری میچ کے اگلے لمحے پر توجہ مرکوز کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آج فخر زمان اور محمد رضوان کو آدھا گھنٹہ مل جاتا ہے اور بابر 10 اوورز تک کھیل جاتے ہیں تو پاکستان 150 تک اسکور کر سکتا ہے۔

رمیز راجا نے کہا کہ اگر پاکستان نے اتنا اسکور کر لیا تو پھر یہ مقابلہ بہت اچھا بنے گا اور گرین شرٹس یہ میچ جیت بھی سکتے ہیں۔

پاک بھارت میچ نے ہمیشہ کسی ایک کھلاڑی کو کرکٹ کا چمکتا ستارہ بنایا، سدھو

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں