ٹی 10 لیگ کے 19ویں میچ میں ناردرن واریئرز کے معین علی کی طوفانی اننگز ٹیم ابوظبی کو لے ڈوبی۔
تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں معین علی اور کینارلوئس کی طوفانی بلے بازی نے ٹیم ابوظبی کو دس وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا۔
واریئرز نے ٹیم ابوظبی کی جانب سے دیا جانے والا 146 رنز کا ہدف آخری اوور میں باآسانی حاصل کرلیا، معین علی نے 16 گیندوں پر ٹی 10 کی تیز ترین ففٹی بنائی۔
معین علی 77 اور کینار لوئس 65 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
The #Season5 records are tumbling 😅
– Fastest 5️⃣0️⃣ ✅
– Highest individual score ✅
– Highest partnership in #AbuDhabiT10 history ✅
– Most 6️⃣’s in an innings ✅Moeen Ali 👏
#AbuDhabiT10 #inAbuDhabi #CricketsFastestFormat pic.twitter.com/Hq70W0QoHo
— T10 League (@T10League) November 27, 2021
اس سے قبل واریئرز کی دعوت پر ابوظبی نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے تھے، انگرام نے 28 اور پال اسٹڑلنگ نے 26 رنز اسکور کیے تھے۔
واریئرز کی جانب سے ریادا یمرت اور عمران طاہر نے دو، دو وکٹیں حاصل کی تھیں، واضح رہے کہ یہ ایونٹ میں ٹیم ابوظبی کی دوسری شکست ہے۔
بنگلا ٹائیگرز نے چنئی بریوز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
ایونٹ کے 20ویں میچ میں بنگلا ٹائیگرز نے چنئی بریوز کو 9 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا، ٹائیگرز نے 90 رنز کا ہدف یکطرفہ مقابلے کے بعد چھٹے اوور میں ہی حاصل کرلیا۔
حضرت اللہ زازئی 46 اورجانسن چارلس 30 رنزبنا کرنمایاں رہے، رومن واکر نے ایک وکٹ حاصل کی، مزید کوئی بولر وکٹ نہ لےسکا۔
The Tigers go TOP 🙌
They make light work of The Chennai Braves total, knocking it off with 2️⃣5️⃣ balls to spare 😅#AbuDhabiT10 #InAbuDhabi #CricketsFastestFormat pic.twitter.com/HlvpgX5lX2
— T10 League (@T10League) November 27, 2021
اس سے قبل بریوز پہلے کھیل کر4 وکٹوں پرصرف 89 رنز تک محدود رہی تھی، محمد شہزاز 32 اور مارک ڈیال 28 رنز بناسکے تھے۔
بنگلا ٹائیگرز کی جانب سے فلیچر نے دو، ووڈ اور قیس احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔