The news is by your side.

پہلا ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلین ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دیدی

سڈنی: آسٹریلین ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 8 وکٹ سے شکست دیدی۔

سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کیا  اور مقررہ 20 اوورز میں 118 رنز بنائے۔

آسٹریلین ویمنز ٹیم میزبان ٹیم نے 119 رنز کا ہدف 38 گیندوں قبل حاصل کیا، پیری نصف سنچری بناکر نمایاں رہی، جبکہ ایشلے گارڈنر نے 30 رنز جوڑے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی جمعرات اور تیسرا اتوار کو شیڈول ہے۔

اس سے قبل آسٹریلین ویمنز ٹیم نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز تین صفر سے جیتی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں