بدھ, نومبر 27, 2024
اشتہار

ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ: پاکستان کی مسلسل تیسری فتح، سیمی فائنل میں رسائی

اشتہار

حیرت انگیز

چوتھے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری فتح حاصل کر لی۔

لاہور میں کھیلے جا رہے چوتھے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیپال کو با آسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ یہ گرین شرٹس کی ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری فتح حاصل ہے۔

نیپال کی بلائنڈ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے تھے۔ بھارت ٹھپا نے 39 رنز کی اننگ کھیلی تھی جب کہ قومی بلائنڈ ٹیم کے ہارون خان نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

- Advertisement -

پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف با آسانی صرف 6.3 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کر لیا۔ نعمت اللہ نے 30 گیندوں پر جارحانہ 73 رنز کی نا قابل شکست اننگ کھیلی۔

پاکستان نے مسلسل تیسری فتح کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

آج ایک اور میچ م یں بنگلہ دیش بلائنڈ ٹیم نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے ہرایا۔

افغان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا تھا جو بنگال ٹیم نے 12 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ اور دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیموں کو شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں