بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

ٹی 20 مشن: فخر زمان جنوبی افریقا کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

سنچورین: قومی کرکٹر فخر زمان جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے میں اچھی پرفارمنس کے بعد ٹی ٹوئنٹی کیلئے بھی خطرہ بن گئے۔ بلےباز کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے بھی پر اعتماد ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں قومی ٹیم کے اوپنر کا کہنا تھا کہ ون ڈے میں اس جیت کی اشد ضرورت تھی، جنوبی افریقا کو ان کی ہوم کنڈیشن پر ہرایا مشکل تھا، سیریز میں ہماری ٹیم زبردست کھیلی، پوری ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی، اپنی پرفارمنس پربھی بہت خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹر اور کپتان کا شکر گزار ہوں کہ مجھ پراعتماد کیا، پی ایس ایل میں بھی اچھی کارکردگی رہی، بابر اعظم میں لیڈ شپ کی کوالٹی بہت زیادہ ہیں، کپتان اچھا ہو تو ٹیم کی باڈی لینگوئج بھی تبدیل ہو جاتی ہے۔

ٹی ٹوینٹی سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کو دھچکا

فخرزمان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ کھیل کر میرے اعتماد میں اضافہ ہوا، ہر کھلاڑی پر برا وقت آتا ہے اور برے وقت سے ہی سیکھا جاتا ہے، اپنے اوپر میں نے بہت کام کیا تنقید سے انسان مضبوط ہوتا ہے، محمد حفیظ کی جتنی تعریف کروں کم ہے، انہوں نے ہمیشہ سے ہی رہنمائی کی ہے۔

قومی کھلاڑی نے مزید کہا کہ مین آف دی سیریز سے زیادہ اہم چیمپئنزٹرافی کی پرفارمنس تھی، دوسرے ون ڈے میں آخر تک امید تھی میچ جیت جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں