لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم اعلان کردیا گیا۔ سرفراز احمد اور حسین طلعت کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ سرفراز احمد اور حسین طلعت کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، ٹیم کی قیادت بابراعظم جبکہ نائب کپتانی شاداب خان کریں گے۔
اسکواڈ کے کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، محمدرضوان، حیدرعلی، محمدحفیظ، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمدحسنین، حارث رؤف اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔
The 18-player men’s national squad for the three T20Is against New Zealand!#NZvPAK #HarHaalMainCricket
More: https://t.co/6gwgtwCtnU pic.twitter.com/VxYjwT6mP1— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 6, 2020
اس کے علاوہ عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عمادوسیم اور عبداللہ شفیق بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔
نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کے لیے خوش خبری
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں صبر اور برداشت پر کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وبا میں کرکٹ سرگرمیاں بحال رکھنے میں پاکستانی کھلاڑیوں کا کردار اہم ہے، نیوزی لینڈ کے چند قوانین نے کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر متاثر کیا۔
انہوں نے کہا کہ آئسولیشن کی مدت مکمل ہونے کے بعد سب کچھ پس پشت رہ جائے گا، نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں ایک مضبوط ٹیم ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ان کو موقع دیا جو کچھ عرصے سے متواتر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔