منگل, مئی 27, 2025
اشتہار

ٹی 20 سیریز : بنگلہ دیش ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی پاکستان پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز کیلیے بنگلا دیش ٹیم کا دوسرا اور آخری گروپ بھی لاہور پہنچ گیا۔

اس حوالے سے اے ؤر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے دیگر چار اراکین آج لاہور پہنچے ہیں، ٹیم کا پہلا گروپ گزشتہ رات لاہور پہنچا تھا۔

بنگلہ دیش ٹیم کے ساتھ لاہور آنے والے کھلاڑیوں میں تنزید حسن، شمیم حسین، ذاکرعلی اور مہدی حسن شامل ہیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج شام قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔ جبکہ 27مئی کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی ہوگی۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں : ٹی 20 سیریز  کیلیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز 28 مئی سے لاہور میں شروع ہوگی، دوسرا ٹی 30 مئی اور آخری ٹی 20 میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹی 20 سیریز کے ٹکٹس کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں