انگلینڈ نے دورہ پاکستان کے لیے ٹی 20 ٹیم کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے دورہ پاکستان کے لیے 19 رکنی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کر دیا، جوز بٹلر کپتان ہوں گے، جب کہ ابتدائی میچوں میں معین علی قیادت کریں گے۔
جوز بٹلر مکمل طور پر فٹ ہونے کے بعد پاکستان آئیں گے، وہ پنڈلی کی انجری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم مکمل صحت یابی کے بعد سیریز کے آخری مراحل میں ٹیم میں شمولیت کریں گے، اور معین علی ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کریں گے، پانچ نئے کھلاڑیوں کو بھی پہلی بار ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
England T20I Squad v PAK starting from Sep 20
Jos Buttler (c), Moeen Ali, Harry Brook, Jordan Cox, Sam Curran, Ben Duckett, Liam Dawson, Richard Gleeson, Tom Helm, Will Jacks, Dawid Malan, Adil Rashid, Phil Salt, Olly Stone, Reece Topley, D Willey, C Woakes, Luke Wood, Mark Wood
— CricTracker (@Cricketracker) September 2, 2022
بیٹسمین جیسن رائے طویل وقت سے فارم میں نہ ہونے کی وجہ سے انگلش ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔
انگلش ٹیم 17 سال بعد پاکستان آئے گی، جو 4 ٹی ٹوینٹی میچز کراچی میں اور 3 لاہور میں کھیلے گی۔ پہلا ٹی 20 میچ کراچی میں 20 ستمبر کو شیڈول ہے، میچز سے جمع ہونے والی گیٹ منی سیلاب فنڈ میں جائے گی۔
واضح رہے کہ آج ایشیا کپ 2022 کے ٹائٹل کے حصول کی جنگ میں پاکستان ٹیم ہانگ کانگ سے ٹکرائے گی، سپر فور میں کوالیفائی کرنے کے لیے قومی ٹیم کو آج کا میچ جیتنا ضروری ہے، یہ میچ شام 7 بجے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔