لاہور: پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز گیارہ فروری سے لاہور میں شروع ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے اٹھارہ کھلاڑی لاہور پہنچے، جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کی آفیشل ٹوئٹر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان کے خلاف ٹو ٹوئنٹی سیریز کے لئے اسکواڈ بخیر وخوبی لاہور پہنچ گیا ہے۔
کرکٹ حکام کے مطابق کرونا ایس او پیز کے تحت پروٹیز ٹیم کے کوویڈ ٹیسٹ کیےجائیں گے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پانچ فروری سے پریکٹس کا آغاز کریں گی۔
بیس جنوری کو جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ہینرک کلیسن کریں گے، پروٹیز اسکواڈ میں ڈیوڈ ملر، ناندرے برگر، جونیئر ڈالا، ریزا ہینڈرکس شامل ہیں۔
Touchdown Lahore!
Your #Proteas T20 squad has arrived safe and sound for the series against Pakistan. #ProteasInPakistan#SeeUsOnThePitch#PAKvSA
🇵🇰 🏏🇿🇦 pic.twitter.com/hYRaxYswhE— Proteas Men (@ProteasMenCSA) February 3, 2021
اس کے علاوہ جنوبی افریقی ٹیم میں جورج، جالیمن ملان، ڈوئن پریٹورس، ریان، تبریز شمسی، لوتھو، اسموتس، پائٹ ویٹ ولجن بھی بھی شامل کیا گیا ہے۔
بعد ازاں اکتیس جنوری کو پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف قومی ٹی20اسکواڈکا اعلان کیا، بابر اعظم ٹی20سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے،دیگر کھلاڑیوں میں دانش عزیز، زاہد محمود ، عامر یامین، عماد بٹ، آصف علی، فہیم اشرف، حیدر علی، حارث رؤف شامل ہیں۔
اس کے علاوہ حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور ظفر گوہر کو پروٹیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 11 سے 14 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔