پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سوریا کمار نے بابر اعظم سے تیسری پوزیشن چھین لی

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ کے بعد آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی جس کے مطابق محمد رضوان کا بدستور پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

بابر اعظم ایک درجے اور تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

جنوبی افریقا کے ایڈن مرکرام دوسرے اور بھارت کے سوریا کمار یادیو تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر ہے۔

جنوبی افریقاکے تبریز شمسی کی دوسری اور انگلینڈ کے عادل رشید کی تیسری پوزیشن ہے۔ افغانستان کے راشد خان چوتھے نمبرپرآگئے جبکہ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا پانچویں نمبر پرچلے گئے ہیں۔

پاکستان کے شاداب خان 14 ویں نمبر پر موجود ہیں اور شاہین شاہ آفریدی 17 ویں سے 19 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں