جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ناقابل شکست رہنے کا مشن، گرین شرٹس آج اسکاٹ لینڈ سے مدمقابل

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپرلیگ میچز میں ناقابل شکست رہنے کا مشن لئے گرین شرٹس آج اسکاٹ لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ ٹو سے پاکستان نے چار میچ جیت کر پہلی ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، آج پاکستان اسکاٹ لینڈ سے آخری گروپ میچ کھیل رہا ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

گرین شرٹس چار میچز کھیل کر 8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں سرفہرست ہے، بھارت دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

کھلاڑیوں نے گزشتہ روز آئی سی سی اکیڈمی دبئی کا رخ کرتے ہوئے بھرپور پریکٹس کی، کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے فاسٹ اور اسپن بولنگ پر پریکٹس کرتے ہوئے اچھے اسٹروکس کھیلے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو نیٹ سے باہر کھلے میدان میں بھی فل ٹاس گیندوں پر بڑے اسٹروکس کھیلنے کی مشق کرائی گئی، پیسرز شاہین شاہ آفریدی،حسن علی اور حارث رؤف برق رفتار گیندوں سے بیٹسمینوں کیلیے پریشانی پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں