پیر, جون 24, 2024
اشتہار

امریکا سے شرمناک شکست کیوں ہوئی؟ مصباح الحق نے وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک شکست پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نہیں لگا کہ میچ کہیں بھی ہمارے کنٹرول میں تھا۔

ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ٹاس ہوا پھر بیٹنگ شروع ہوئی، کہیں پر ایسا نہیں تھا کہ میچ پاکستان کے ہاتھ میں ہے اور ہم میچ جیت سکتے ہیں، میرے خیال میں اس پر بہت ساری باتیں ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 6 سے 7 مہینے میں جو کچھ ہوا ہے، میوزیکل چیئر جو چیئرمین شپ کی چلی، پھر کپتانی کی چلی، پھر بورڈ میں اپنے اپنے عہدوں کی چلی، ہر بندے نے کہا کہ میں لوٹ لوں جو کچھ میرے ہاتھ میں آجائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وہی بیٹنگ آرڈر کے مسئلے، وہی اسپن باؤلنگ کے مسائل، پلاننگ کے مسائل، سارے کے سارے جتنے بھی مسائل تھے، وہ سب ہمارے سامنے آئے۔

مصباح الحق نے کہا کہ آپ کو کنڈیشنز کہہ رہی ہیں کہ آپ کو اسپنر کھلاناہے، مگر آپ نے اسپنر بھی نہیں کھلایا، کوئی پلان نہیں تھا، باؤلنگ میں کوئی پلاننگ نہیں تھی۔امریکا نے ہر چیز میں ہمیں مات دیدی۔

اس سے قبل قومی ٹیم سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے امریکا کیخلاف پاکستانی ٹیم کی شکست پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کرکٹ چلانے والوں کو اب بھی شرم نہ آئی تو اللہ ہی حافظ ہے۔

سابق کرکٹر و سلیکشن کمیٹی کے رکن کامران اکمل نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگر انگلینڈ سے فائٹ کرکے ہارتے تو دکھ نہیں ہوتا، مگر اس ٹیم سے شکست کھائی جس نے زیادہ انٹرنیشنل میچز ہی نہیں کھیلے ہوئے۔

ٹی 20 ورلڈکپ، بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ جب آپ من مانیاں کرکے ٹیم بنائیں گے تو ایسے ہی نتائج آئیں گے،کرکٹ چلانے والوں کو اب بھی شرم نہ آئی تو اللہ ہی حافظ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں