بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

آئرلینڈ کیخلاف پاکستان نے ٹاس جیت لیا، ایک تبدیلی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اپنے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

فلوریڈا میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور پچ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیلڈنگ کو ترجیح دی۔

اس میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ عباس آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ٹاس کے موقع پر بابراعظم نے کہا کہ پچھلے 3 دن سے اس پچ کو ڈھکا ہوا تھا ہمیں آج کا میچ جیتنے کی ضرورت ہے کوشش کریں گے اپنی بہترین کرکٹ کھیلیں۔

دونوں ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں، اس لیے میچ کی حیثیت رسمی ہوگی اور مقابلے کے بعد گرین شرٹس خالی ہاتھ وطن واپس لوٹیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں