بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: افغانستان کی سیمی فائنل میں شکست کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ ماہ کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں افغانستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف شسکت کا سامنا کرنا پڑا جس کی بڑی وجہ سامنے آ گئی۔

ویسٹ انڈیز ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں افغانستان کی ٹیم جنوبی افریقی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی تھی اور صرف 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ یہ مقابلہ پروٹیز نے اپنے نام کر کے پہلی بار آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

افغانستان جو سپر ایٹ مرحلے میں کرکٹ کی سپر پاور آسٹریلیا کو دھول چٹا کر اور پہلے مرحلے میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کے بعد پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچی تھی تاہم سیمی فائنل میں اس کی بیٹنگ کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا۔

- Advertisement -

اب دو ہفتے بعد افغانستان کی سیمی فائنل میں شکست کی بڑی وجہ سامنے آ گئی ہے اور وجہ ہے پچ کا خراب ہونا۔ مذکورہ میچ کے لیے پچ بنانے والے کینٹ کرافٹن نے بھی اعتراف کر لیا کہ پچ صحیح نہیں بنا سکے تھے اور اس میں کریک پڑے ہوئے تھے۔

یہ میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ کا مختصر ترین سیمی فائنل بھی ثابت ہوا تھا جس میں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور 20.4 اوورز کھیلے تھے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ کا مختصر ترین سیمی فائنل

واضح رہے کہ اس سے قبل افغان کوچ جوناتھن ٹروٹ نے بھی پچ پر تنقید کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں