جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، ویسٹ انڈیز کے وینیوز بھی فائنل

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ آئندہ سال امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے سات وینیوز فائنل کر دیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 آئندہ سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا می مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ دنوں میگا ایونٹ کے لیے امریکا کے تین وینیوز کا اعلان کیا تھا اور اب کیربیئن ملک کے 7 وینیوز میچز کے لیے فائنل کر دیے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے جن مقامات پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مقابلے منعقد ہوں گے ان میں اینٹیگا اینڈ باربوڈا، بارباڈوس، ڈومینیکا، گیانا، سینٹ لوشیا، سینٹ وینسیٹ اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو شامل ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 امریکا کے کن شہروں میں ہوگا؟ وینیوز کا اعلان ہو گیا

مختصر دورانیے کا میگا ایونٹ 4 سے 30 جون تک کھیلا جائے گا جب کہ آئی سی سی پاک بھارت ٹاکرا امریکی شہر نیویارک میں کرانے کی خواہاں ہے جہاں دونوں ممالک کے تارکین وطن کی بڑی تعداد مقیم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں