تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، پاک بھارت ٹاکرا کہاں ہوگا؟

ٹی 20 ورلڈ کپ آئندہ سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ہے تاہم آئی سی سی ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا نیویارک میں کرانے کا خواہاں ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ آئندہ سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ہے۔ ایونٹ کے انعقاد میں گوکہ ابھی 10 ماہ کا طویل عرصہ باقی تاہم آئی سی سی ایونٹ کے سب سے بڑے مقابلے پاکستان اور بھارت کے میچ کو نیویارک میں کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے 17 میچز امریکا میں کرانے کا خواہاں ہے اور اس کی کوشش ہے کہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بننے والے پاک بھارت ٹاکرے کو امریکی شہر نیویارک میں منعقد کرایا جائے جس کی وجہ اس شہر میں بڑی تعداد میں مقیم پاکستانی اور بھارتی تارکین وطن ہیں۔

تاہم آئی سی سی کے اس ارادے میں رکاوٹ نیویارک میں اس بڑے مقابلے کے لیے درکار سہولتوں کی عدم فراہمی ہے۔ شہر میں سردست کوئی کرکٹ میدان دستیاب نہیں۔

رپورٹ کے مطابق وینیو کی تلاش میں آئی سی سی برونکس تک پہنچا تھا جہاں وین کورٹ لینڈ پارک میں 34 ہزار کی نشتسوں والا عارضی اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق برونکس میں اس منصوبے کی کئی حلقوں نے مخالفت کر دی، وان کورٹ لینڈ پارک کا منصوبہ بہت سے مسائل کا شکار ہے۔

نیویارک کے سابق میئر مائیکل بلومبرگ کا کہنا تھا کہ نیویارک میں اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ مکمل طور پر غیرحقیقی ہے، میڈیا کے رابطہ کرنے پر آئی سی سی نے اس بابت کوئی جواب دینے سے گریز کیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے وینیوز کا اعلان آئندہ ماہ یا اس کے بعد متوقع ہے۔

 آئی سی سی آفیشل کا کہنا ہے کہ وینیو ٹیم نے اگرچہ اوپن فیلڈ کا معائنہ کیا ہے لیکن ابھی کوئی بات حتمی نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -