جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: کیا پاکستان نے براہ راست کوالیفائی کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اگلا ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 نئے چیمپئن بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا آئی سی سی نے کوالیفائی کرنے والی 12 ٹیموں کی تصدیق کر دی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ دو سال بعد 2026 میں بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا اور انڈیا میزبان ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہوگا۔

میگا ایونٹ میں بھی 2024 کی طرح 20 ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں 12 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کر چکی ہیں جب کہ 8 ٹیمیں ورلڈ کپ میں شمولیت کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گی۔

- Advertisement -

جن ٹیموں نے براہ راست اگلے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے اس کی تصدیق آئی سی سی نے بھی کر دی ہے جس کے مطابق بھارت اور سری لنکا تو بطور میزبان ممالک ٹورنامنٹ میں موجود ہوں گے تاہم اس کے علاوہ ٹاپ رینکنگ ٹیمیں بھی کوالیفائی کر چکی ہیں۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی گوکہ انتہائی شرمناک رہی تاہم آئی سی سی کی رینکنگ ڈیڈ لائن 30 جون تک ساتویں نمبر پر ہونے کی وجہ سے گرین شرٹس نے بھی براہ راست اگلے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، پاکستان، نیوزی لینڈ، افغانستان، امریکا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ایونٹ میں براہ راست جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

1

جبکہ دیگر 8 ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے بعد ٹورنامنٹ کا حصہ بنیں گی۔

اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یورپ ،ایشیا اور افریقہ کے کوالیفائنگ راونڈ سے دو، 2 جب کہ امریکا اور مشرقی ایشیا سے ایک ایک ٹیم جگہ بنائےگی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 بھی حالیہ میگا ایونٹ کی طرح کھیلا جائے گا جس میں 20 ٹیموں کو ابتدائی مرحلے میں چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

’’اللہ کا شکر ادا کرنے پر‘‘ بھارتی بولر محمد سراج ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں