منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناکام 3 پاکستانی کرکٹرز کا کیربیئن لیگ سے معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنے دو میچز ہار چکا تاہم اس کے تین کھلاڑیوں نے رواں سال ہونے والی کیریبئن لیگ سے معاہدہ کر لیا ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں جاری ہے اور پاکستان اوپر تلے اپنے دونوں ابتدائی میچز ہار کر انتہائی مشکلات کا شکار ہے۔ پاکستان ٹیم کی شکست میں اس کے کھلاڑیوں نے اپنی بدترین کارکردگی سے بھی بھرپور حصہ ڈالا تاہم ان میں سے تین کرکٹرز رواں سال ہونے والی کیربیئن لیگ سے معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کے اوپنر فخر زمان، آل راؤنڈر عماد وسیم اور فاسٹ بولر محمد عامر کو کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں انٹیگا اینڈ باربوڈا فلیکنز نے سائن کر لیا ہے یوں یہ تینوں کھلاڑی ڈرافٹ سے قبل ہی سی پی ایل ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ کیربیئن پریمیئر لیگ 2024 کا آغاز 29 اگست سے ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرے کے دوران بھارتی کرکٹ آفیشل کی اچانک موت

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں