ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

افغان کپتان راشد خان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، بڑا ریکارڈ بنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے کپتان راشد خان نے اپنی ٹیم کو پہلی بار کسی آئی سی سی ایونٹ میں پہنچانے کا کارنامہ تو انجام دیا مگر اس کے ساتھ ایک اور بڑا ریکارڈ بھی بنا لیا۔

راشد خان کی قیادت میں افغانستان کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کر کے آئی سی سی کے کسی بھی ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہلی بار پہنچ کر تاریخ رقم کی ہے تاہم افغان کپتان نے اسی میچ میں ایسا کارنامہ بھی انجام دیا جو دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے نام بھی انجام نہ دے سکے۔

راشد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں چار وکٹیں لے کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تاہم جب انہوں نے میچ میں توحید ہردوئے کو اپنا دوسرا شکار بنایا تو وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 150 وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ انہوں نے سومیا سرکار، محمود اللہ اور رشاد حسین حسین کی وکٹیں بھی حاصل کیں۔

- Advertisement -

لیگ اسپنر نے یہ کارنامہ اپنے 92 ویں میچ میں انجام دیا اور چار وکٹوں کے حصول کے بعد اپنی مجموعی وکٹوں کی تعداد 152 کر لی۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں دو بار 5 اور سات بار 4 وکٹیں لینے کا کارنامہ بھی انجام دیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی واحد بولر ہیں جو اس فارمیٹ میں 150 وکٹیں لے چکے ہیں تاہم وہ اس سنگ میل تک 118 میچز کھیل کر پہنچے تھے۔

ٹی 20 انٹرنیشنلز کی تاریخ میں اب تک صرف 2 پلیئرز نے 150 وکٹیں لی ہیں، 129 میچز کھیلنے والے بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کو یہ سنگ میل عبور کرنے کیلئے ایک وکٹ درکار ہے۔

’بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئے گی‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں