جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، افغانستان کا سری لنکا کو جیت کیلیے 145 رنز کا ہدف

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے میں افغانستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں برسبین میں گروپ ون کے اہم میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

افغان اوپنرز نے 42 رنز کا آغاز فراہم کیا اس مجموعے پر رحیم اللہ گرباز 28 رنز بنا کر کمارا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، 68 کے مجموعے پر دوسرے اوپنر عثمان غنی بھی ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے، انہوں نے 27 رنز اسکور کیے، اس بار کامیاب بولر ڈی سلوا تھے۔

- Advertisement -

افغانستان کی تیسری وکٹ 90 کے مجموعی اسکور پر گری جب ابراہیم زردان 22 رنز بنا کر چلتے بنے، نجیب اللہ زردان نے 18، کپتان محمد نبی نے 13 اور گلبدین نبی نے ٹیم کا مجموعہ 144 تک پہنچانے میں 12 رنز کا حصہ ڈالا۔

سری لنکا کی جانب سے سب سے کامیاب بولر ونندھو ڈی سلوا رہے جنہوں نے اپنے کوٹے کے 4 اوورز میں صرف 13 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لاہرو کمارا نے دو جب کہ دھننجایا ڈی سلوا اور کسون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

گروپ ون میں دونوں ٹیموں کے 2 دو پوائنٹ ہیں اور جو اس میچ میں فتح حاصل کرے گا اس کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات باقی رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں