جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی اندرونی کہانی سب کے سامنے لاؤں گا، شاہد آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی قومی ٹیم کی مسلسل شکستوں پر نالاں ہیں اور کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی اندرونی کہانی سامنے لاؤں گا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ تمام چیزوں کی ذمے داری کپتان پر عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ اپنے ساتھ پورٹی ٹیم کو لے کر چلتا ہے یا پھر ٹیم کا ماحول خراب کر دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوچز، ٹیم مینجمنٹ سے پہلے کپتان ہی ٹیم کو متحد کرتا ہے کیونکہ اسکے پاس اختیار ہوتا ہے اور میدان میں ٹیم لڑانے کا کام بھی کپتان کا ہی ہے۔

- Advertisement -

شاہد آفریدی نے ٹیم میں اختلافات سے متعلق سوال پر کہا کہ یہاں کرکٹ سے وابستہ جو لوگ بیٹھے ہیں، انہیں بھی بہت سی چیزیں معلوم ہیں اور مجھے بھی بہت کچھ معلوم ہے مگر ابھی ورلڈ کپ چل رہا ہے اس لیے کھل کر نہیں بول سکتے۔

ممتاز سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں ہماری سلیکشن کمیٹی اور بورڈ نے بڑی غلطیاں کی ہیں، ورلڈ کپ کے بعد کھل کر بات کروں گا اور بتاؤں گا کہ کس طرح ہمارے لوگوں نے خود ہی اس ایونٹ کو کیسے خراب کیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس سے میری رشتے داری ہے اس لیے کوئی بات بھی کروں گا تو لوگ یہی کہیں گے کہ داماد کو سپورٹ کر رہا ہوں جب کہ میری عادت ہے کہ اگر میرا قریبی عزیز بھی غلط ہو تو میں اس کو غلط ہی کہوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں