بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

بابر اعظم نے کپتانی چھوڑنے کے سوال پر کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلے ہی راؤنڈ میں شرمناک انداز میں میگا ایونٹ سے باہر ہونے پر قومی ٹیم بالخصوص کپتان بابر اعظم کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلے ہی راؤنڈ میں بدتری کارکردگی پیش کر کے میگا ایونٹ سے خالی ہاتھ رہ جانے والی ٹیم اس وقت تنقید کی زد میں ہے بالخصوص کپتان بابر اعظم جن کی دو ہفتے قبل تک تعریفوں کے پل باندھنے والے بھی اب ان پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔

ایسے میں ماضی کو دیکھتے ہوئے قومی ٹیم میں قیادت کی تبدیلیوں کی افواہیں ایک بار پھر سر گرم ہوگئی ہیں تاہم بدترین شکست کے باوجود پاکستان کپتان بابر اعظم ازخود قیادت چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

بابر اعظم جو گزشتہ سال ایشیا کپ اور ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد ازخود کرکٹ کے تینوں فارمیٹ کی قیادت سے مستعفی ہوگئے تھے تاہم اب ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کے سفر کے اختتام پر جب صحافیوں نے ان سے قیادت چھوڑنے سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کپتان چھوڑنے سے انکار کر دیا۔

بابر اعظم نے امریکا میں پریس کانفرنس میں ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹیم کی قیادت پی سی بی نے دی ہے اور ان کا ازخود کپتانی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

قومی کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ٹیم صرف ان کی وجہ سے نہیں ہاری بلکہ کوئی بھی توقع کے مطابق پرفارم نہیں کر سکا۔ ہم بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلے۔اب میں تو ہر کھلاڑی کی جگہ جا کرنہیں کھیل سکتا۔ وطن واپس جا کر چیئرمین پی سی بی سے ملاقات میں اس حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قیادت چھوڑنا پڑی تو فیصلہ کروں گا، لیکن جو بھی کروں گا، سب کے سامنے کروں گا، ڈر کر نہیں کروں گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: سپر ایٹ میں کون سی ٹیم کا کس سے اور کب مقابلہ ہوگا؟ مکمل شیڈول

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں