ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

بابر اعظم اور جوز بٹلر نے ’پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ منتخب کرلیے

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل معرکہ کل بروز اتوار پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی نے گزشتہ دنوں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی جس میں قومی ٹیم کے دو کھلاڑیوں شاہین شاہ آفریدی اور نائب کپتان شاداب خان سمیت 9 ٹیموں کو کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا۔

فائنل میچ سے قبل کپتان بابر اعظم اور جوز بٹلر نے اپنے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ناموں کا بتا دیا ہے۔

- Advertisement -

بابر اعظم نے جب سوال کیا گیا تو انہوں نے بلا جھجھک آل راؤنڈر شاداب خان کا نام لیا، واضح رہے کہ شاداب خان نے میگا ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میرے خیال میں شاداب خان کی بولنگ شاندار رہی ہے اور ان کی بیٹنگ میں کافی بہتری آئی ہے، گزشتہ تین میچز میں آل راؤنڈ پرفارمنس نے انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا امیدوار بنادیا ہے۔

دوسری جانب انگلش کپتان جوز بٹلر نے بھارت کے جارح مزاج بیٹر سوریا کمار یادیو کو منتخب کیا۔ واضح رہے کہ سوریا کمار یادیو نے ورلڈ کپ میں 189.68 کی اوسط سے 239 رنز بنائے ہیں۔

بٹلر نے کہا کہ میرے خیال میں سوریا کمار ایک ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے شاندار بیٹنگ کی ان کی اننگز ورلڈ کپ میں شاندار تھیں۔

بٹلر نے مزید کہا، "یقیناً اس فہرست ہمارے کھلاڑی سیم کرن اور ایلکس ہیلز بھی شامل ہیں، اگر وہ فائنل میں شاندار اننگز کھیلتے ہیں تو وہ میرے لیے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بن سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں