اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

’فخر زمان جیسا کھیلتے ہیں، بابر اعظم ویسا نہیں کھیل سکتے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا نے کہا ہے کہ فخر زمان جیسی شاٹس کھیلتے ہیں ویسی شاٹس بابر اعظم نہیں کھیل سکتے۔

ایک مقامی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا نے پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ، بابر اعظم اور فخر زمان کی بیٹنگ تیکنیک پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہر پلیئر کی اپنی صلاحیت ہوتی ہے اور وہ اسی کے مطابق کھیلتا ہے۔ فخر زمان جس طرح کے شاٹ کھیلتا ہے بابر اعظم ویسا نہیں کھیل سکتے۔

حسن رضا نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر اعظم  نے اپنی کرکٹ کو چینج کیا۔ شاٹس میں بہتری لائے اور لمبی ہٹیں بھی مارتے ہیں لیکن وہ فخر زمان جیسے شاٹس پھر بھی نہیں مار سکتے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم زیادہ تر گراؤنڈز پر شاٹ کھیلتے ہیں اس لیے انہیں اوپر کے نمبر پر بیٹنگ سوٹ کرتی ہے جہاں فیلڈنگ دائرے میں محدود ہوتی ہے اور اس میں وہ زیادہ سے زیادہ رنز سمیٹ سکتے ہیں۔ وہ بیٹنگ میں جتنا نیچے جائیں گے اتنی فیلڈ تنگ ہوتی جائے گی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ اگر بیٹنگ لائن دیکھی جائے تو مڈل آرڈر میں ہمارے پاس کوئی بیک بون نہیں ہے۔ پاور پلے کے بعد ہم 8 رنز فی اوور کی اوسط سے بھی ہدف کا تعاقب نہیں کر سکتے۔ فخر اور افتخار ایسے کھلاڑی ہیں جو ایک بال پر باؤنڈری ماریں تو اگلے پر بھی کوشش کرتے ہیں۔

حسن رضا نے کہا کہ کرکٹ اس طرح نہیں ہوتی، اگر آپ پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں تو اپنی وکٹ کو اہمیت دیں اور اس کو بچا کر رکھیں کیونکہ میچ کے آخر میں وکٹیں باقی ہوں اور تو آپ میچ جیت سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی تو ایسا ہی ہو رہا ہے کہ 6 اوور کے پاور پلے کے بعد کوئی ایسا کھلاڑی نظر نہیں آ رہا ہے جو میچ کو بنا کر اور آگے لے کر چلے۔ مڈل آرڈر میں آنے والے ہر بال پر باؤنڈری مارنے کی کوشش میں آؤٹ ہوتے ہیں۔

 اوور آل یہی ہو رہا ہے کہ 6 اوورز کے پاور پلے کے بعد کوئی بھی بیٹر ایگزیکیوٹ نہین کر رہا ہے جو میچ کو لے کر آگے نہیں چلتا اور ہر بال پر باؤنڈری مارنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں