منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

ورلڈ کپ میں تیسری بار قیادت کرنیوالے بابر اعظم کیا اس بار ٹرافی اٹھا پائیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مسلسل تیسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی قیادت کر رہے ہیں گزشتہ دو ایونٹس میں وہ ٹرافی جیتنے کا خواب حقیقت نہ بنا سکے۔

بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کے واحد کپتان ہیں جنہیں مسلسل تیسری بار ورلڈ کپ میں قیادت کا موقع مل رہا ہے۔ بابر اعظم نے اس سے قبل 2021 اور 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی کپتانی کرچکے ہیں یو اے ای اور آسٹریلیا میں ہونے والے دونوں میگا ایونٹس میں ٹرافی کے انتہائی قریب آنے کے باوجود وہ فتح کا تاج اپنے سر پر نہیں سجا سکے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں بابر اعظم نے پہلی بار آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان ٹیم کو لیڈ کیا اور قومی ٹیم ان کی قیادت میں راؤنڈ میں ناقابل شکست رہی اور ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت کے خلاف کامیابی بھی حاصل کی۔

- Advertisement -

شاندار کارکردگی کی بدولت سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی اور اس میچ میں بھی گرین شرٹس کینگروز پر حاوی رہے مگر میتھیو ویڈ کے تین چھکوں نے بابر اور پاکستانیوں کی امیدوں پر پانی پھر دیا۔

پھر ایک سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میدان دفاعی چیمپئن کینگروز کے دیس میں سجا تو قومی ٹیم کی باگ دوڑ بابر اعظم کے پاس ہی تھی۔ 2022 میں میگا ایونٹ کی شروعات پاکستان کے لیے مشکل رہیں ۔

بھارت کے خلاف جیت کے دروازے تک پہنچے لیکن کوہلی میچ کو نکال کر لے گئے، پھر زمبابوے سے بھی اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم خراب آغاز کے بعد پاکستان نے نیدر لینڈز، جنوبی افریقہ اور بنگلا دیش سے میچز جیتے۔ مشکل ٹیم پروٹیز کے خلاف نیدر لینڈ کی فتح نے پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچایا۔

سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آوٹ کلاس کیا، لیکن فائنل میں اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ کی انجری کے باعث عدم شرکت پاکستان کو مہنگی پڑی، یوں انگلینڈ بازی لے گیا اور بابر اعظم ایک بار پھر ٹرافی کو اٹھانے کی حسرت لیے وطن واپس لوٹے۔

کپتان بابر اعظم سمیت محمد رضوان، فخر زمان، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین شاہ اور حارث رؤف نے 2021 کا ورلڈ کپ کھیلا جب کہ 2022 میں نسیم شاہ اور افتخار احمد بھی ٹیم کا حصہ رہے۔

بابر اعظم کو سپورٹ کرنے فیملی امریکا پہنچ گئی

پاکستان کے موجودہ اسکواڈ میں 10 کھلاڑیوں کو ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کا تجربہ ہے اور ان کے پاس ماضی میں کی گئی غلطیوں سے سیکھ کر ٹرافی جیتنے کا بہترین موقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں