بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

بنگلادیش کی ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گئی، سری لنکا نے بھی اپنا میچ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیش کی ٹیم بھی نیپال کو ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گئی۔

میگا ایونٹ کی سپر ایٹ لائن اپ مکمل ہو گئی، بھارت، امریکا، آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ اگلے راؤنڈ میں رسائی پانے والی ٹیموں میں شامل ہیں۔

سابق چیمپئن پاکستان اور سری لنکا سمیت نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہو گئی تھی، ٹورنامنٹ کا سپر ایٹ مرحلہ بدھ سے شروع ہوگا۔

- Advertisement -

آج پیر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کی آخری ٹیم کا فیصلہ ہونا تھا، میگا ایونٹ میں آج 3 میچ کھیلے جانے تھے، صبح ساڑھے چار بجے بنگلادیش اور نیپال کا ٹکراؤ ہوا، ٹائیگرز نے نیپال کو 21 رنز سے ہرا کر سپر 8 کی سیٹ پکی کر لی۔

بنگلادیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 19.3 اوور میں 106 رنز بنائے، جس کا تعاقب کرتے ہوئے نیپال کی ٹیم 19.2 اوور میں 85 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ بنگلادیش کی طرف سے تنظیم حسن ثاقب نے 4 وکٹیں لیں۔

آج ہی ساڑھے پانچ بجے شیڈول میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 83 رنز سے شکست دے دی، سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 20 اوورز میں 201 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈ کی ٹیم 16.4 اوورز ہی میں 118 رنز بنا کر آل اؤٹ ہو گئی۔

آج شام ساڑھے سات بجے نیوزی لینڈ اور پاپوانیوگنی اپنے الوداعی میچ میں مدمقابل آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں