جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: کینیڈا نے آئرلینڈ‌ کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا کی جانب سے دیے گئے 138 رنز کے تعاقب میں آئرش ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بناسکی، کینیڈا نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی فتح حاصل کی ہے۔

آئر لینڈ کی جانب سے مارک ایڈیئر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اینڈی بیلبرنی 17، لورکن ٹکر 10، کپتان پال اسٹرلنگ 9، ہیری ٹیکٹر 7، کرٹس کیمفر 4 اور گیریتھ ڈیلنے 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

- Advertisement -

جورج ڈاکریل 30 اور بیری مک کارتھی 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

کینیڈا کی جانب سے جیرمی گورڈن اور ڈِلن ہیلیگر نے 2، 2 جبکہ کپتان سعد بن ظفر اور جنید صدیقی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

نکولس کرتن نے 49 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، شریاس مووائے 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

آئرلینڈ کی جانب سے بیری مک کارتھی اور کریگ ینگ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، گیرتھ ڈیلانے اور مارک اڈائر، ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل گروپ اے کے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے ٹاس جیت کر سعد بن ظفر الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

آئرلینڈ اور کینیڈا ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہے ہیں۔ آئرلینڈ کو بھارت نے اور کینیڈا کو امریکا نے پہلے میچ میں شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ گروپ اے میں امریکا 2 میچز میں کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پرموجود ہے جبکہ بھارت ایک میچ جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں اپ سیٹ شکست دی تھی، قومی ٹیم 9 جون کو اپنا دوسرا میچ روایتی حریف بھارت سے کھیلے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں