آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلش ٹیم نے بھارت کو باآسانی دس وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، میگا ایونٹ کا فائنل معرکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 13 نومبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔
Incredible moments captured at the Adelaide Oval after England’s thumping win 📸#T20WorldCup | #INDvENG pic.twitter.com/u1NTX25UeN
— T20 World Cup (@T20WorldCup) November 10, 2022
پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل میچ سے قبل آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے پرجوش مداحوں کو بُری خبر سنادی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو 95 فیصد بارش کا امکان ہے۔
Locked in 🔒
Final at the MCG on Sunday! #WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/6c3QT6DlGu
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 10, 2022
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے فائنل میچ کے لیے ریزرو ڈے رکھا ہے لیکن پیر کے روز بھی بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
گزشتہ دنوں بنائے گئے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ میچز کے لیے قانون کے مطابق میچ دس اوورز کا ہونا لازمی ہے اگر اتوار کو میچ نہ ہوا تو پھر پیر کو مکمل کیا جائے گا۔
فائنل میچ کے دن بارش کا سلسلہ نہ تھما تو دونوں ٹیمیں مشترکہ چیمپئن قرار پائیں گی۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے تین میچز بارش کی نذر ہوچکے ہیں۔