جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے میزبان اسٹیڈیم کو گرانے کا کام شروع

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے پہلے مرحلے میں نیویارک میں پاک بھارت میچ کی میزبانی کرنے والے ناساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم کو گرانے کا کام شروع ہو گیا۔

رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا کے شہر نیویارک میں ناساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم کو میگا ایونٹ کے لیے کرکٹ اسٹیڈیم کا روپ دیا گیا تھا اور اس نے روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے میچ سمیت 8 میچز کی میزبانی کی تھی۔

تاہم میگا ایونٹ کے اختتام سے قبل ہی اس تاریخی اسٹیڈیم کو ختم کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اسٹیڈیم کے انہدام کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے نیویارک میں آئزن ہاور پارک نساؤ میں عارضی کرکٹ اسٹیڈیم 5 ماہ کی مدت میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس پر 250 کروڑ روپے لاگت آئی تھی اور میچز کے لیے ایڈیلیڈ سے ڈراپ ان پچز منگوائی گئی تھیں۔

مذکورہ اسٹیڈیم اگست 2024 میں مکمل طور پر ختم ہو جائے گا، تاہم یہاں موجود چار ڈراپ ان پچز کو ختم نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مذکورہ اسٹیڈیم نے 9 جون کو روایتی حریفوں کے درمیان پاک بھارت ٹاکرے کی میزبانی کی تھی اور 34 ہزار سے زائد تماشائیوں نے اسٹیڈیم میں آکر اس ہائی وولٹیج میچ کو دیکھا تھا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: افغان ٹیم نے منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں